بریکنگ،طلبا کی عید سے پہلے عید،تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ

0
28

بریکنگ،طلبا کی عید سے پہلے عید،تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید اضافہ
این سی او سی نے ملک بھر میں 23 مئی تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اس سے پہلے این سی او سی نے تعلیمی ادارے 17 مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا تعلیمی اداروں کی بندش وبا کے پھیلنے کا خدشہ کی بنا پر بند کیا گیا ہے ۔این سی او سی کے مطابق تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی 18 مئی کو ہوگی ۔کرونا کی وجہ سے این سی او سی نے سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں، شہروں میں لاک ڈاون نافذ ہے، ٹرانسپورٹ بھی بند کر دی گئی ہے، ایسے میں عید کے فوری بعد تعلیمی ادارون کو کھولنا ممکن نہیں تھا کیونکہ 16 مئی کو عید کی تعطیلات ختم ہو رہی ہیں، اسلئے این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات بڑھا دی ہیں اور اس ضمن میں 18 مئی کو دوبارہ اجلاس ہو گا جس میں مزید اہم فیصلے ہوں گے

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

طلبا کی موجیں ، تعلیمی ادارے بند، کب تک چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

پنجاب کے کونسے اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ مراد راس نے بتا دیا

Leave a reply