طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے.وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے اور افغانستان میں ٹی ٹی پی، داعش ودیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے اور افغانستان میں ٹی ٹی پی، داعش ودیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن کے پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے اور افغانستان میں ٹی ٹی پی، داعش ودیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار ہمیشہ کلیدی رہا ہے۔ خطے کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہے۔ چاہتے ہیں افغانستان میں امن واستحکام ہو۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا سے انسداد دہشت گردی اور دیگر معاملات میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی ہے.


دوسری جانب ترجمان دفتر خرجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے یو اے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے میں افغانستان کی یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی کے طالبان کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام نے خواتین کو ایک مراعات یافتہ مقام عطا کیا اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا۔

انہوں نے خواتین کے حقوق کی ضمانت دینے کی ضرورت کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین کی مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ واضح رہے کہ افغان وزارت تعلیم کی جانب سے یونیورسٹیوں کو طالبات کے داخلے پر پابندی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چاہتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام ہو، خطے کا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، رواں سال ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کا باعث بنیں اور سیلاب سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

Comments are closed.