طالبان نے اگر حملہ کیا تو ہمارا جواب کیسا ہو گا ، امریکی وزیر خارجہ نے خبردار کردیا

0
24

طالبان نے اگر حملہ کیا تو ہمارا جواب کیسا ہو گا ، امریکی وزیر خارجہ نے خبردار کردیا

باغی ٹی وی : امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کرنا چاہتا ہےلیکن افغانستان میں امریکی فوج پر طالبان کی طرف سے کیے گئے کسی بھی حملے کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔ہمار رد عمل بہت شدید ہوگا.

امریکی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز افغانستان کے غیراعلانیہ دورے کے موقعے پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان سے اپنی افواج کے انخلا کے لیےمنظم اور محفوظ منصوبہ تیار کیا ہے۔ ہم کابل کے ساتھ شراکت کو محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔طالبان امریکا کو خبردارکر چکے ہیں کہ اگر غیر ملکی فوجوں نے ان کے ملک کو خالی نہ کیا تو پھر وہ شدید حملوں کے لیے تیار ہو جائیں‌.

یاد رہے کہ طالبان واضح کر چکے ہیں کہ وہ صدراشرف غنی کی سربراہی میں حکومت کو تسلیم نہیں کریں گے تاہم انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کی تجویز کے متبادل کوئی تجویز نہیں دی۔

بلنکن نے صدر اشرف غنی اور دوسرے رہنماؤں کو دوٹوک الفاظ میں خط لکھ کر ترکی امن کانفرنس کا اعلان کیا تھا۔ اس خط میں انہوں نے خبر دار کیا تھا کہ کسی سیاسی تصفیے کے بغیر امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی کے نتیجے میں غنی حکومت کمزور ہو جائے گی جس کا فائدہ طالبان کو ہو گا۔

Leave a reply