خواب ہے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کیمطابق تعلیم کے مسائل حل کروں،رانا سکندر

،رانا سکندر حیات نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ذاتی طور پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا
education minister

چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ گرلز ہائی اسکول میں شاندار سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا ۔

باغی ٹی وی : والدین اور مہمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی،تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، طالبات نے چاٹی ریس ، پچاس میٹرریس، تھری لیگ ریس، فش ریس اور دیگر کھیلوں میں حصہ لیااس موقع پر بچوں نے کراٹے اور ایروبیکس کا بھی شاندار مظاہرہ کیا، علاقائی ثقافت کے اظہار کے سلسلے میں طالبات نے چاروں صوبوں کی ثقافت پر مبنی رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔

مختلف گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور دیگر نمایاں مہمانوں نے انفرادی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور ٹیموں میں میڈلز ، انعامات اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے،رانا سکندر حیات نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ذاتی طور پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اورکہا کہ میرا خواب ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق 76 سالہ تعلیم کے شعبہ کے درپیش مسائل کو حل کروں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری خالد محمود رسول کا کہنا تھا کہ بچوں کی شخصیت میں نکھار پیدا کرنے کیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے جبکہ تقریب میں چوہدری رحمت علی میموریل ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سید عثمان واسطی اورپرنسپل نجم الصباح سمیت مہمانوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گیمز میں حصہ لینے والی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ کھیل کود میں حصہ لینے سے ان میں خوداعتمادی پیدا ہوئی ، ایسی غیر نصابی سرگرمیوں سے ٹیم سپرٹ اور مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جو ان کی شخصیت کے لئے ضروری ہے۔

Comments are closed.