اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

0
28

اے این ایف نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان گرفتارکر لئے-

باغی ٹی وی : اے این ایف حکام کے مطابق تعلیمی اداروں کےطلباء کو منشیات سپلائی کرنےوالےعناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئےکامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب دو مختلف چھاپے مارے اور تین ملزمان سے مجموعی طور آدھ کلو گرام سے زائد چرس اور 257 گرام آئس برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کے رہائشی ملزم مطیع الله کے قبضے سے آدھا کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ کوٹلی کے رہائشی شہرام اور تلہ گنگ کے رہائشی دانش کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے ایک موٹرسائیکل اور پیکنگ میٹریل بھی برآمد ہو، دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آ غاز کردیا گیا ہے جبکہ مزید انکشافات کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس افسران واہلکاروں کےتبادلوں کےباوجود جرائم میں کمی نہ آ سکی اسلام آباد میں گزشتہ دو ہفتوں میں تقریبا چار پولیس مقابلے ہو چکے ہیں، ڈکیتی ،چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہےآئی جی کھلی کہچری لگاتے ہیں ،عوام کو انصاف کی یقین دہانی کرواتے ہیں اگلے ہی روز پھر ڈاکو دن دہاڑے پولیس کو للکارتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں اور پولیس ڈاکوؤں کے جانے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچتی ہے-

شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

اسلام آباد میں ایک روز میں ڈکیتی ،،نقب زنی ،راہزنی ،چوری ،فراڈ اور خیانت مجرمانہ کی 47 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ 5 کاریں اور 10مو ٹرسائیکل اڑا لیے گئے،اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پرانے واقعات کے 73مقدمات بھی درج کیے ہیں

باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس میں سفارشی تعیناتیوں کی وجہ سے سارا نظام خراب ہوا پڑا ہے، سفارشی تعیناتیوں کی وجہ سے تفتیشی نظام بھی صحیح نہیں چل رہا، ایک افسر کی تعیناتی ہوتی تو اسکی جگہ دوسرے کو لگا دیا جاتا، ایک ایس ایچ او کا تبادلہ ہوتا اگلے چند روز میں اسے تھانے میں من پسند ایس ایچ او لگوا دیا جاتا جس کی وجہ سے اسلام آباد میں جرائم بے قابو ہو رہے ہیں اورمحکمہ پولیس صرف تبادلوں میں مصروف ہے

شاہ لطیف ٹاؤن میں شخص کے قتل میں ملوث اس کی بیوی اور آشنا سمیت 3 ملزمان گرفتار

نااہل ایس ایچ اوز کی تعیناتی وفاقی پولیس کے لئے درد سر بن گئی۔ پولیس ایمرجنسی نمبر 15 اور ایگل سکاڈ بھی غیر فعال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، تھانہ کھنہ کے علاقے میں رات گئے ڈاکو آئے، حملہ کیا، ملزمان گھنٹوں فائرنگ کرتے رہے ریسکیو 15 پر اطلاع کے باوجود پولیس نہ پہنچی۔ ڈاکو نیو شکریال ضیاء مسجد کے علاقے میں فائرنگ بھی کرتے رہے۔۔فائرنگ سے نیو شکریال کے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا، ریسکیو 15 کا عملہ اور ایس ایچ او کھنہ ایگل سکاڈ کے پہنچنے کی تسلیاں دیتے رہے رات گئے تک ڈاکو بے لگام رہے لیکن پولیس موقع پر نہ پہنچی۔

دوسری جانب ایس اہچ او کھنہ سہیل کی ناقص کارگردگی کی وجہ سے تھانہ جرائم کا گڑھ بن چکا ہے ناقص کارکردگی اور واردات کو کنٹرول کرنے میں ناکامی تفتیشی امور سے ناواقف ایس ایچ او انسپکٹر سہیل اعوان کو تھانہ کھنہ سے تبدیل کر کے ایس ایچ او نیلور تعینات کیا گیا جبکہ ایس ایچ او نیلور سب انسپکٹر حیدر علی کو ایس ایچ او کھنہ تعینات کیا گیا-

اسلام آباد جرائم کا گڑھ بن گیا، روز پولیس مقابلے، ڈکیتیاں، وجہ کیا؟ تہلکہ خیز…

Leave a reply