تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند اجلاس طلب

0
29

تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند فیصلہ 6 اپریل کو

باغی ٹی وی : تعلیمی ادارے بند رہیں گےیاکھلیں گے؟فیصلہ منگل کوہوگا، این سی اوسی کاتعلیمی اداروں سےمتعلق اہم اجلاس6اپریل کوطلب کر لیا گیا ،جس میں شفقت محمود.کی صدارت میں تعلیمی اداروں کوکھولنےیانہ کھولنےسےمتعلق فیصلہ کیا جائےگا،این سی اوسی اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کابھی جائزہ لیاجائےگا،شفقت محمود.تعلیم اورصحت سےمتعلق ملک بھرکی صورتحال کاجائزہ لیکرفیصلہ کریں گے

ادھر بلوچستان میں تعلیمی اداروں کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان کاکہنا ہے کہ این سی او سی کی گائیڈ لائن کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کا تناسب غیر معمولی سنگین نہیں۔ چیف سیکرٹری آفس تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیتا رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی حکومت نے بھی مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند رہیں گے ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا کا پھیلاو َ تشویش ناک ہے ، جب کہ سندھ ،بلوچستان اور گلگت بلتستا ن میں کورونا کی شدت کم ہے، جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے ، اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، اس کے علاوہ کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکول سیل کردیے جائیں گے ، 7 اپریل کو دوبارہ این سی او سی کا اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

Leave a reply