تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم

0
41

تعلیمی سرگرمیوں کو بحال کرنے کیلئے حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں، سکولوں کی انتظامیہ اور دیگر متعلقین کی مشاورت سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔اس کے علاوہ اجلاس میں بہتر حالات کے پیش نظر سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے روڈ میپ، سکولوں میں حفاظتی انتظامات اور ایس او پیز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے کوویڈ 19 کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں اور حکمت عملی کی بدولت کورونا کے پھیلاﺅ کو روکا گیا ہے، تاہم خطرہ ابھی موجود ہے جس سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کا تعاون درکار ہے۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو موثر طریقے سے روکنے کے لئے اقدامات، سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی، ٹیسٹنگ، ٹریکنگ اور کوارنٹین سٹرٹیجی پر عملدرآمد، مختلف شعبوں خصوصاً سیاحت کے حوالے سے ٹیسٹنگ کی حکمت عملی، مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن اور ہوائی شعبے کے حوالے سے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اجلاس کو کورونا کے پھیلاؤ کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ اس حوالے سے انہوں نے عالمی اور علاقائی ممالک اور پاکستان کی صورتحال کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے بچاؤ کے خلاف حکومت پاکستان کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور حکومتی حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں بیرونی دنیا اور خصوصاً ہمسایہ ممالک کی نسبت کورونا کے حوالے سے حالات میں ور دیا۔

تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالہ سے این سی او سی میں اہم اجلاس، بڑا فیصلہ


اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں فیس ماسک کااستعمال اورسماجی فاصلے پرعملدرآمد چیلنج ہوگا،حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا،تعلیمی اداروں کو یونیورسٹی ، کالجز ، ہائی اسکولز کی ترتیب کے مطابق کھولا جائے گا،

این سی او سی اجلاس میں شرکاء نے تجویز دی کہ تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولا جائے،تعلیمی اداروں کو بڑی سے چھوٹی کلاسز کی طرف مرحلہ وار کھولا جائے،پہلے یونیورسٹی پھر کالج اور بعد میں اسکول کھولے جائیں،تعلیمی اداروں میں زیادہ ہجوم والی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے،

این سی او سی اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے روٹیشن پالیسی اپنائی جائے گی ،حتمی فیصلے سے پہلے تعلیمی ادارے کورونا سے نمٹنے کےلیے تمام انتظامات تیار رکھیں

Leave a reply