تعلیمی اداروں میں طلبا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم ہوا گرفتار

0
56

تعلیمی اداروں میں طلبا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم ہوا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،اسلام آباد کے علاقے تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے تعلیمی اداروں کے طالبعلموں کو آئس اور ہیروئن فروخت کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا .

پولیس کے مطابق ملزم احمد منصور زئی افغانی مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا ،ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد ہیروئن اور 115 گرام آئس برآمد ہوئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی اے ایس پی مارگلہ حمزہ امان اللہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی سیلم رضا اور ٹیم نے کی، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، منشیات فروش کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی,

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات کا اجلاس ہوا،اجلاس کے دوران کراچی میں کم عمر بچوں کے ذریعے منشیات فروشی کا انکشاف ہوا،رکن کمیٹی جمیل احمد خان نے کہا کہ منشیات اسمگلرمنشیات فروشی کے لیے بچوں کواستعمال کر رہے ہیں،ملیرکراچی میں بچے چوک پر منشیات فروخت کر رہے ہیں،

منشیات کی روک تھام، شہریار آفریدی نے کیا تعلیمی اداروں کیلئے بڑا اعلان

جمیل احمد خان نے مزید کہا کہ پولیس اور اے این ایف کا عملہ منشیات اسمگلرزسے ملا ہوا ہے،ڈی جی اے این ایف کو نہ صرف خط لکھا بلکہ منشیات اسمگلرکا نام بھی بتایا،

اسلام آباد ایئر پورٹ سے کتنی منشیات برآمد ہوئی کہ شہریار آفریدی پہنچ گئے

ایک رپورٹ کے مطابق اینٹی نار کوٹکس نے ملک بھر میں 26 کاروائیوں کے دوران 1502 کلو منشیات بر آمد کی ہے، یہ رپورٹ چند دن قبل جاری کی گئی،اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے ملک بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں،.26کارروائیاں کی گئیں جس میں 1502کلومنشیات برآمدکی گئی. منشیات اسمگلنگ میں استعمال کی جانیوالی12 گاڑیاں بھی قبضے میں لےلی گئیں

واضح رہے کہ گزشتہ سال صوبائی دارالحکومت میں سات ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں 64سے زائد ایسے افراد تھے جو تعلیمی اداروں میں منشیات کا مکروہ دھندا کرتے تھے .

Leave a reply