طالبان جنگجوؤں پراسلحے کے ساتھ تفریحی پارکس میں جانے پرپابندی عائد
کابل: طالبان حکومت نے اپنے جنگجوؤں پراسلحے کے ساتھ تفریحی پارکس میں جانے پرپابندی عائد کردی۔
باغی ٹی وی : افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا طالبان جنگجوؤں پرتفریحی پارکوں میں اسلحہ لے جانے پرپابندی ہوگی۔جنگجوؤں کو تفریحی پارکوں میں فوجی یونیفارم اورفوجی گاڑیوں میں جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
افغانستان میں طالبان کی فتح کے بعد مختلف دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ طالبان جنگجوؤں کوتفریحی پارکوں کے تمام قوانین اوراصولوں پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد طالبان جنگجوؤں کی اسلحے کے ساتھ پارکوں میں تفریح کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھیں-
خیال رہے کہ طالبان نے اتوار 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا ہے جس کے بعد وہاں موجود امریکی فوجی اور افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے دار ملک سے فرار ہوگئے ہیں طالبان نے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد عام معافی کا اعلان کیا ہے اور عالمی برادری کو پیغام دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ مل کر کام کرے۔
تین سال تک طالبان کی قید میں رہنےوالےآسٹریلوی لیکچرارکا افغانستان جانے کا اعلان
واضح رہے کہ افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار یونیورسٹیز کھل گئیں اور طالبات کو برقع پہننے کی لازمی شرط کے ساتھ جامعات میں آنے کی اجازت دے دی گئی طالبان حکومت کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کے اعلان کے بعد گزشتہ روز 2 فروری کو کئی علاقوں میں یونیورسٹیز کھل گئیں جب کہ سرد علاقوں میں تدریسی عمل 26 فروری سے شروع ہوگا۔
غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ طے
پہلے روز طالبات کی حاضری نہایت کم رہی طالبان نے لڑکیوں کو برقع پہن کر آنے کی ہدایت کی جب کہ ان کے لیے علیحدہ کلاسوں کا بھی انتظام کیا گیا فغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جامعات بند تھیں جس کی وجہ طالبان نے طالبات کے لیے علیحدہ اساتذہ اور کلاسوں کے انتظام کا نہ ہونا بتایا تھا جامعات تو کھل گئیں تاہم افغانستان میں اب تک لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند ہیں۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ملک بھر میں لڑکیوں کے اسکول نئے افغان سال کی ابتدا یعنی 29 مارچ سے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔