طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان ،پاکستان کا خیر مقدم

0
28

طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان ،پاکستان کا خیر مقدم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے عید کے ایام میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے

پاکستان نے کہا ہے کہ ہم ان تمام کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں جو تشدد میں کمی لانے کا باعث بنتی ہیں اور افغانستان میں پائیدار استحکام اور دیرپا امن کے حصول میں معاون ہیں۔ پاکستان نے طالبان کی جانب سے عید کے دنوں میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے

واضح رہے کہ ماہ رمضان ختم ہونے کو ہے، مبارک ایام اختتام پذیر ہونے والے ہیں، عید آنیوالی ہے، ایسے میں افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے

افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر تمام مسلح افراد کو حملے روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے ،افغان طالبان عید کے ایام میں کوئی کاروائی نہیں کریں گے جنگ بندی کا اعلان اس لیے کیا تا کہ عید کا تہوار پرامن اور محفوظ ماحول میں منایا جا سکے

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

افغان طالبان وفد سے کیا بات چیت ہوئی؟ شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی افغان طالبان نے عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا،افغان طالبان کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کو سراہا گیا ہے اور اسے امن کی جانب ایک قدم قرار دیا گیا ہے

Leave a reply