طالبان کے لیے اہم ہےکہ دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کریں نائب وزیراعظم قطر

0
35

قطر کے نائب وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے کہا ہے کہ طالبان کی افغانستان پر حکومت کو تسلیم کرنا ترجیح نہیں بلکہ طالبان کے لیے اہم ہےکہ دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کریں-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طالبان کے لیے اہم ہےکہ دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کریں، طالبان کو یقین دہانی کرائی ہے بطورثالث قطر کا کردار حقیقت پسندانہ ہے دنیا سے تنہائی اختیار کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دورے کے دور ان وزیراعظم ملا محمد حسن، حامد کرزئی اورعبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند سے قطر کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی تھی افغانستان کی جانب سے اعلان کردہ نئی عبوری حکومت کے قیام کے بعد یہ کسی بھی ملک کے اعلیٰ سطحی وفد کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔

امریکہ کا افغانستان کیلئے فوری امداد کا اعلان

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی اعلیی سطحی وفد کے ہمراہ کابل ائیرپورٹ پہنچے تو ان کا استقبال کیا گیا۔

طالبان کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ قطری وزیر خارجہ کے افغان صدارتی محل پر پہنچنے پر نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے استقبال کیا۔

Leave a reply