fbpx

طالبان کا وادی پنجشیر کے باشندوں کے لئے براہ راست پیغام، احمد مسعود پریشان

طالبان کی جانب سے وادی پنجشیر کے عوام کے نام براہ راست پیغام جاری کیا گیا ہے –

باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق طالبان کی دعوۃ کونسل کے رہنما امیر خان متقی نے پنجشیر کے عوام کے نام ایک ریکارڈڈ پیغام بھیجا ہے انہوں نے اپنے پیغام میں پنجشیر کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ شامل ہوجائیں اور مزاحمت کو ترک کریں۔

چین کا افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہیں جو طالبان سے لڑنا چاہتے ہیں لیکن عوام کو چاہیے کہ وہ انہیں سمجھائیں اور مسئلے کے پرامن حل کی طرف مائل کریں۔

خیال رہے کہ طالبان وادی پنجشیر کے سوا پورے افغانستان پر قابض ہوچکے ہیں۔ یہاں احمد مسعود کی قیادت میں قومی مزاحمتی محاذ نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب طالبان رہنما شیر محمد عباس ستانکزئی کا کہنا تھا کہ ہر قومیت کے نئے اہل افراد کو نئی حکومت کا حصہ بنایا جائے گا طالبان حکومت میں سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی ہوگی حکومت میں خواتین دفاتر میں کام کریں گی،40 سال میں پہلی بار گزشتہ 15 دنوں میں افغانستان میں کہیں جنگ نہیں ہوئی، دنیا صورتحال سے فائدہ اُٹھائے اور طالبان حکومت کو تسلیم کر لے،امریکہ سمیت یورپی یونین اور تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں-

دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے،یہ کام نہیں ہونے دیں گے،طالبان رہنما

انہوں نے کہا کہ کابل ایئرپورٹ 2 دنوں میں دوبارہ بحال ہوجائے گا، کابل ایئرپورٹ کی بحالی اور مرمت پر 25 سے 30 ملین ڈالر اخراجات آئیں گے کابل ائیرپورٹ کی بحالی اور مرمت میں قطر اور ترکی مالی مدد کریں گے جن افغانوں کے پاس قانونی دستاویزات ہوں گی انہیں باہر جانے دیا جائے گا، بغیر پاسپورٹ اور ویزے کے کسی کو بھی ملک سے باہر نہیں جانے دیا جائے گا-

زلمے خلیل زاد کا افغانستان کے خوشحال مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار