طالبان رہنما کا پہلا براہ راست انٹرویو کرنے والی خاتون صحافی افغانستان چھوڑ گئیں

0
77

طالبان رہنما کا پہلا براہ راست انٹرویو کرنے والی افغانستان کی نیوز اینکر24 سالہ بہشتا ارغند اپنے اہلخانہ سمیت افغانستان کو خیرباد کہہ گئیں اور بیرون ملک منتقل ہو گئیں۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہشتا ارغند کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کی طرح میں بھی افغانستان چھوڑنے پر مجبور ہو گئی کیونکہ مجھے بھی دیگر لوگوں کی طرح طالبان کا خوف تھا تاہم ایک ان ایسا ضرور آئے گا جب میں اپنے وطن واپس لوٹوں گی۔

طالبان کی خواتین ڈاکٹرز کو اپنی ڈیوٹیاں جاری رکھنے کی ہدایت

یاد رہے کہ افغانستان کی نیوز اینکر بہشتا ارغند نے طالبان کے کابل آنے کے بعد طالبان رہنما مولوی عبدالحق حمد کا پہلا براہ راست انٹرویو کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

افغان خاتون صحافی بہشتا ارغند
خاتون اینکر کی جانب سے طالبان رہنما کے انٹرویو کے بعد یہ امید پیدا ہو گئی تھی کہ خاتون صحافیوں کواسکرین پر آنے اور ملازمتیں کرنے کی آزادی ہو گی تاہم چند روز بعد ہی نجی ٹی وی کی خاتون صحافی کو کام سے روک دیا تھا۔

افغانستان کرکٹ ٹیم اپنا کھیل جاری رکھیں طالبان اس کی حمایت کریں گے ترجمان طالبان

واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اس وقت افغان طالبان کے مسلح گارڈ پہرہ دے رہے ہیں اوریہ بھی خبریں ہیں کہ ترک افواج بھی افغان طالبان کے ساتھ کابل کے ایئرپورٹ کو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے اورامریکیوں کے فرار کے بعد علاقے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے-

کابل: طالبان نے خواتین صحافیوں کو میڈیا پر آنے کی اجازت دے دی

Leave a reply