طالبان کو افغانستان سےفوج نکالنے کی یقین دھانی کرا دی، امریکا

0
26

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ طالبان کو یقین دہانی کرادی ہے کہ ہم غیرملکی فوج نکالنے کو تیار ہیں، امید ہے طالبان سے یکم ستمبر تک افغان امن سمجھوتہ طے پاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا کابل میں افغان قیادت سے ملاقاتوں کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حقیقی پیشرفت حاصل کرلی ہے، سمجھوتے کا مسودہ بھی تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان امن سمجھوتے کے سلسلے میں پاکستان کا کردار اہم ہے، امریکا مذاکرات کے نتائج سے متعلق ہدایات نہیں دے سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے افغان سرزمین اب دوبارہ دہشت گردی کا مرکز نہیں بنے گی، توقع ہے دہشت گردوں کو اب افغانستان میں محفوظ ٹھکانے نہیں ملیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو افغانستان کے غیر اعلانیہ دورہ پر ہیں، اس دوران انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave a reply