طالبان نے افغانستان کا آخری صوبہ پنجشیر فتح کر لیا
طالبان نے افغانستان کے آخری صوبے وادی پنج شیر کو فتح کرلیا۔
باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اتوار کی شب پنج شیر کے صوبائی دارالحکومت بازارک پر اپنا قبضہ مکمل کرلیا۔اس وقت گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈکوارٹرز اور پنج شیر ایئر پورٹ طالبان کے قبضے میں آچکے ہیں۔
تازہ ترین
طالبان نے پنجشیر کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے
گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈکوارٹرز طالبان کے کنٹرول میں ہیں— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 5, 2021
تازہ ترین
طالبان نے پنجشیر کے صوبائی دارالحکومت بازارک پر قبضہ کر لیا ہے۔ مقامی ملیشیا کے ترجمان فہیم دشتی مقابلے میں مارے گئے ہیں۔ pic.twitter.com/86mhkRuLbC— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 5, 2021
اس سے قبل طالبان پنج شیر کے تمام اضلاع کو فتح کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بازارک میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا جو طالبان کی فتح کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔
پنجشیر کی مقامی ملیشیا این آر ایف کا ترجمان فهیم دشتی مارا گیا ہے۔ مقامی ملیشیا کے لیے اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے pic.twitter.com/aLvazNVEeo
— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 5, 2021
طالبان اور قومی مزاحمتی فرنٹ میں پنج شیر کے آخری محاذ پر جھڑپوں کے دوران قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے بھانجے اور مزاحتمی فرنٹ کے ترجمان فہیم دشتی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ وہ مزاحمتی قوتوں کے ترجمان تھے اور ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنا نقطہ نظر بیان کرتے تھے۔
بریکنگ نیوز
پنجشیر سے آنے والی اطلاعات کے مطابق مقامی ملیشیا کے اہم کمانڈر جنرل ودود زره بھی جنگ کے دوران مارے گئے ہیں۔ pic.twitter.com/AqKpU7kZ9u— افغان اردو (@AfghanUrdu) September 5, 2021
اس کے علاوہ مزاحمتی قوتوں کے اہم ترین کمانڈر جنرل عبدالودود کی ہلاکت کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ وہ اشرف غنی کی فوج میں جرنیل تھے۔
طالبان کی جانب سے تاحال پنج شیر کی مکمل فتح کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم بعض جگہوں پر ہوائی فائرنگ کی گئی ہے۔ طالبان کے حامی بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق پنج شیر میں باضابطہ فتح کا اعلان صبح کے وقت کیا جائے گا۔طالبان