طالبان نے افغانستان کا آخری صوبہ پنجشیر فتح کر لیا

0
27

طالبان نے افغانستان کے آخری صوبے وادی پنج شیر کو فتح کرلیا۔

باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے اتوار کی شب پنج شیر کے صوبائی دارالحکومت بازارک پر اپنا قبضہ مکمل کرلیا۔اس وقت گورنر ہاؤس، پولیس ہیڈکوارٹرز اور پنج شیر ایئر پورٹ طالبان کے قبضے میں آچکے ہیں۔


اس سے قبل طالبان پنج شیر کے تمام اضلاع کو فتح کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم بازارک میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا جو طالبان کی فتح کے ساتھ ختم ہوگیا ہے۔


طالبان اور قومی مزاحمتی فرنٹ میں پنج شیر کے آخری محاذ پر جھڑپوں کے دوران قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کے بھانجے اور مزاحتمی فرنٹ کے ترجمان فہیم دشتی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ وہ مزاحمتی قوتوں کے ترجمان تھے اور ویڈیو پیغامات کے ذریعے اپنا نقطہ نظر بیان کرتے تھے۔


اس کے علاوہ مزاحمتی قوتوں کے اہم ترین کمانڈر جنرل عبدالودود کی ہلاکت کی بھی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ وہ اشرف غنی کی فوج میں جرنیل تھے۔

طالبان کی جانب سے تاحال پنج شیر کی مکمل فتح کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم بعض جگہوں پر ہوائی فائرنگ کی گئی ہے۔ طالبان کے حامی بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق پنج شیر میں باضابطہ فتح کا اعلان صبح کے وقت کیا جائے گا۔طالبان

آزادی اور انصاف کے لئے شروع کی گئی جنگ سےکنارہ کشی اختیار نہیں کریں گے احمد مسعود

Leave a reply