طالبان نے تاریخ رقم کر دی طالبان رہنما انس حقانی

0
61

طالبان کے سینئر رہنما انس حقانی نے کہا ہے کہ طالبان نے تاریخ رقم کر دی-

باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انس حقانی نے کہا کہ افغانستان پر امریکا اور نیٹو کا 20 سال کا قبضہ ختم ہوگیا وہ بہت خوش ہیں کہ بیس سال کی قربانیوں اور مشکلات کے بعد مجھے ان تاریخی لمحات کو دیکھنے کا فخر حاصل ہوا۔


دوسری جانب ترجمان طالبان ذبیح ﷲ مجاہد نے کہا کہ افغانستان نے مکمل آزادی حاصل کرلی، کابل میں امریکی فوج کے انخلاء پر خوشی میں فائرنگ ہورہی ہے، عوام پریشان نہ ہوں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

آخری امریکی فوجی بھی افغانستان سے روانہ، کابل ایئرپورٹ پر افغان طالبان کا قبضہ،جنگ ختم

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے ذرائع کے مطابق کابل ایئرپورٹ پر اس وقت افغان طالبان کے مسلح گارڈ پہرہ دے رہے ہیں اوریہ بھی خبریں ہیں کہ ترک افواج بھی افغان طالبان کے ساتھ کابل کے ایئرپورٹ کو چاروں طرف سے گھیرلیا ہے اورامریکیوں کے فرار کے بعد علاقے کا مشاہدہ کیا جارہا ہے-

Leave a reply