fbpx

تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز سامنے آ گئی

تعلیمی ادارے کب تک بند رہیں گے؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس جاری ہے جس میں تعلیمی اداروں کو مزید بند کرنے کے حوالہ سے تجاویز سامنے آئی ہیں

این سی او سی اجلاس میں تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے،اجلاس میں تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کی تجویز پر سندھ بھی متفق ہو گیا ہے،وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے عید تک بند رہنے چاہیے،کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، جہاں کیسز کی شرح زیادہ ے وہی تعلیمی ادارے بند کیے جائیں، اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ طلبا کے لیے تعلیم کا ضیاع پریشان کن ہے،صرف ہائی رسک علاقوں کے اداروں کو بند کیا جائے، کانفرنس میں عید کی چھٹیوں کے بعد امتحانات لینے پر اتفاق رائے کیا گیا ہے محکمہ صحت اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو مزید چند دن بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی اور کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز کم ہونے تک تعلیمی اداروں کو نہ کھولا جائے، اسلام آباد میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بھی زیادہ ہے

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

طلبا کی موجیں ، تعلیمی ادارے بند، کب تک چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.