تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، طلبا کے لئے پی ٹی وی نے بڑا اعلان کر دیا

تعلیمی اداروں میں چھٹیاں، طلبا کے لئے پی ٹی وی نے بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں

تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے حکومت نے کیبل نیٹ ورک پر طلبا کے لئے کلاسوں کا آغاز کیا ہے ،پنجاب حکومت کی جانب سے کیبل پر ہفتے میں 5 دن مختلف کتابوں کے ویڈیو اسباق چلائے جاتے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اسباق کو لازمی دیکھیں تا کہ وہ چھٹیوں میں اپنے تعلیمی کام کر سکین

دوسری جانب پی ٹی وی کی جانب سے بھی اچھا فیصلہ سامنے آیا ہے، پی ٹی وی نے ٹیلی سکول چینل چلانے کا اعلان کیا ہے، پی ٹی وی نے طلباء کو گھروں کی دہلیز پر تعلیم فراہم کرنے کے لئے ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے "ٹیلی اسکول” کے نام سے نیا چینل شروع کر دیا ہے. اس ضمن میں پی ٹی وی نے ٹیسٹ ٹرانسمیشن شروع کردی

Comments are closed.