تعلیمی ادارے کیوں کھولے؟ عدالت کے حکم پر حکومت نے کیا جواب دیا؟

0
35

تعلیمی ادارے کیوں کھولے؟ عدالت کے حکم پر حکومت نے کیا جواب دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی ادارے 18 جنوری سے کھولنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

سیکریٹری سکول کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ،جواب میں کہا گیا کہ 18 جنوری سے سکول کھولنا حکومتی پالیسی ہے ، لاہور ہائیکورٹ کو اس درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں ،

جسٹس علی باقر نجفی کچھ دیر تک کیس پر سماعت کریں گے ،لاہور ہائیکورٹ نے این سی او سی کے فیصلوں کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں , کرونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا دوسرا دور بھی ختم ہو گیا ،پاکستان بھر میں نویں کلاس سے 12 ویں کلاس کے طلبہ کے لئے تعلیمی ادارے  کھل گئے

طلبا و طالبات نے ماسک لگا رکھے ہیں اور ہاتھوں کو سینی ٹائرز کیا جا رہا ہے، کلاس رومز میں بچوں کو سماجی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے باعث پاکستان بھر میں تعلیمی اداروں کو دوسری دفعہ بند کردیا گیا تھا تا ہم تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، طلبا تعلیمی اداروں میں پہنچے ہیں، تعلیمی اداروں میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا۔

Leave a reply