پی ٹی آئی اور ق لیگ کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت مکمل

لاہور: مسلم لیگ (ق) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(قائد اعظم) اور تحریک انصاف کے درمیان آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے، جس کے مطابق دونوں جماعتوں میں مکمل اتحاد اور یگانگت پائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اکیس دسمبر کے بعد دونوں جماعتوں کے قائدین دوسرے مرحلے میں حلقوں کی فہرست کے حوالے سے بیٹھیں گے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دونوں جماعتیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر متفق ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ق میں چوہدری پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھی اسمبلی تحلیل کرنے اور مستقبل میں پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے انتخابات لڑنے کے حامی ہیں جبکہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت اور اُن کے رفقا کا جھکاؤ پی ڈی ایم کی طرف ہے۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی مستقبل میں ق لیگ کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے کا عندیہ دے چکے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کی خواہش بھی یہی ہے۔

Comments are closed.