تمام چور لٹیرے ….. مارے جائیں گے ،نواز،زرداری کا مستقبل ختم، شیخ رشید

0
56

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میری سوچ اور خواہش ہے کہ سینیٹ کا الیکشن سنجرانی صاحب جیتیں گے.جو لوگ ان حالات میں باتیں کررہے ہیں وہ سن لیں کہ حکومت اپنے 5 سال پورے کرے گی ،چوروں اور لٹیروں کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہوئے ہیں جو شرمندہ ہونے کے بجائے ٹارزن بننے کی کوشش کررہے ہیں یہ تمام چور لٹیرے سیاسی طور پر مارے جائیں گے .نواز شریف اور زرداری خاندان کو کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ،ایک اپنے باپ کو بچانے کی تحریک چلا رہے ہیں تو دوسرے اپنی اولاد کو آگے لانے کی تحریک چلا رہے ہیں.

شیخ رشید احمد نے مولانا فضل الرحمان بارے پیشنگوئی کر دی

۔ سرکٹ ہاوس سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو چیخ رہا ہے وہ جیل میں جائے گا ۔عوام کو انصاف کی فوری فراہمی پر پاکستان کی عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ایل او سی پر ٹینشن پیدا ہورہی ہے ۔کیونکہ عمران خان نے بھارت کو ہلا کر اور تنہا کردیا ہے ،18 سو کلو میٹر کا طویل نیا ٹریک کراچی سے پشاور تک بچھایا جائے گا ۔جس پر ٹرین 160 کی اسپیڈ سے چلے گی

اب تو لاہوریوں کو بھی عقل آ گئی….شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پہلی بار بھپرے ہیں مدارس کے طلباء کو سڑکوں پر نہ لایا جائے ۔دنیا ادھر سے ادھر ہوجائے لیکن آئین میں ترمیم نہیں ہوگی ۔مولانا فضل الرحمٰن کرپٹ سیاستدانوں کے ساتھ مل گئے ہیں ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس نظام کی ضرورت ہیں ۔دنیا نے عمران خان کو کرپشن سے پاک لیڈر تسلیم کیا یے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بوگیوں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پرانی بوگیوں کو بہتر حالت میں لایا جارہا ہے ۔ دنیا کے سامنے ہے کہ موجودہ ریلوے نظام نے باہر سے ایک روپے کی بھی خریداری نہیں کی ہے ریلوے میں سب سے زیادہ سن کوٹہ میں نوکریاں دی جاتی ہیں جبکہ ریلوے مزید دس ہزار نوکریاں بھی دے رہا ہے ۔ایک سے چار گریڈ پر جلد بھرتیاں کی جائیں گیں دیگر گریڈز کیلئے وزیراعظم کی قرعہ اندازی کی بات کو ترجیح دیتے ہوئے قرعہ اندازی کی جائے گی

وزارت سے استعفیٰ کب دوں گا؟ شیخ رشید نے خود ہی قوم کو بتا دیا

۔انہوں نے کہا کہ میں معزز عدالتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان ریلوے کو لاہور گالف کلب واپس کردیا ریلوے کےجو بھی اثاثے ہیں وہ واپس لائے جائیں گے اور عوام بھی سمجھ چکے ہیں کہ کون کرپشن میں ملوث ہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز اور شہباز کی لوٹ مارسے یہ حالات پیدا ہوئے ہیں ۔ ریلوے ٹریکس پر ہونے والےحادثات کی روک تھام کیلئے تشہیری مہم چلا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وہ تین دن کے دورےپر سکھر ڈویژن آئے ہیں ۔سکھر ڈویژن پرانہ ریلوے ڈویژن ہے اور ایم ایل ون کا کام بھی سکھرچڈویژن سے ہی شروع کریں گے ۔سب سے پہلے سندھ کے ٹریک کو بنانا چاہتے ہیں اس سلسلے میں روہڑی سے نوابشاہ تک نیا ٹریک بچھا ریےہیں ہم نے اپنا ٹارگیٹ حاصل کرلیا .

Leave a reply