مجھے نہ صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کے تحفظ کی فکر ہے،رمیش سنگھ اروڑہ

0
133
ramesh

پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پنجاب میں کابینہ بن چکی ہے، حلف اٹھا لیا گیا ہے، پنجاب کابینہ میں اقلیتی وزیر بھی شامل کئے گئے ہیں، سکھ رکن اسمبلی کو بھی پنجاب کا وزیر بنا یا گیا ہے،

رمیش سنگھ اروڑہ، اقلیتی سیٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے اور انہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی کابینہ میں شامل کر لیا، رمیش سنگھ نے گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف لے لیا ہے،وہ سکھ برادری سے وزیر بننے والے پہلے پاکستانی ہیں، پنجاب کابینہ کے پہلے اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر رمیش سنگھ اروڑا کو وزرات کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی.

رمیش سندھ اروڑہ کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، گزشتہ برس انہیں کرتار پور راہداری کا سفیر بھی مقرر کیا گیا تھا، وہ تین برس کے لیے پاکستان سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ورلڈ بینک کے لیے بھی کام کیا ہے،رمیش سنگھ ننکانہ صاحب میں پیدا ہوئے،انہوں نے جی سی لاہور سے انٹرپرینیورشپ اور ایس ایم ای مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ، سیاست میں آنے سے قبل رمیش سنگھ نے پاکستان میں عالمی بینک کے غربت کے خاتمے کے پروگرام کے لیے کام کیا ہے،

2008 میں رمیشن سنگھ نے موجاس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، جو پاکستان میں پسماندہ اور غریبوں کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم ہے۔رمیش سنگھ کے بڑے بھائی گوبند سنگھ کرتار پور گوردوارہ میں چیف گرنتھی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ رمیش سنگھ اروڑہ  تین بار ایم پی اے رہ چکے ہیں۔سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے کریڈٹ پر 2013-18 کی مسلم لیگ حکومت کے دوران ‘سکھ شادی ایکٹ’ بنوانا بھی شامل ہے، جس کے ذریعے پاکستان کے سکھ جوڑوں کی شادیاں انکے مذہب عقائد کے مطابق رجسٹر کرنےکو قانونی شکل دی گئی،

رمیشن سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد پہلی بار ایک سکھ کو صوبہ پنجاب کی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، مجھے نہ صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کے تحفظ اور بہبود کی فکر ہے۔ پاکستان میں رہنے والے ہندو اور عیسائی سمیت سب کے لئے کام کریں گے

سکھ برادری کا پنجاب میں وزیر بننے پر نہ صر ف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی سکھ برادری نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور رمیش سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

صدارتی انتخاب کا طریقہ کاراور آئینی تقاضے

چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

صدارتی انتخابات،آصف زرداری، محمود اچکزئی کے کاغذات منظور

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

صدارتی انتخاب ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 مارچ کو طلب

محمود اچکزئی کیلئے عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے ،سب کے سامنے ہیں،خورشید شاہ

صدارتی انتخابات،عام شہری نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے

Leave a reply