تمباکو کی کم از کم قیمت مقرر

0
9

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمباکو اور نسوار کی کم از کم قیمت مقرر کردی ہے۔

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تمباکو کی قیمت مقرر کی گئی ای سی سی کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 2022 میں سیاہ تمباکو کی قیمت 149 روپے 9 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ سفید پتے والے تمباکو کی قیمت 123روپے فی کلو ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑا اعلان

ای سی سی کی جانب سے کہا گیا ہےکہ نسوار اور حقے میں استعمال ہونے والے تمباکو کی قیمت 129 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے تاہم حتمی منطوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی اس ضمن میں طے کیا گیا ہے کہ میدانی علاقے کی تمباکو کی قیمت 240 روپے فی کلو اور نیم پہاڑی علاقے کے تمباکو کی قیمت 281.13 روپے فی کلو ہو گی۔

ڈی اے سی کے تمباکو کی قیمت 149.09 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جب کہ وائٹ پٹا 129 روپے فی کلو اور بیورلے 187.50 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔

نوجوانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ”پاکستان نظریاتی پارٹی“ کا اعلان

دوسری جانب سبسڈی میں کمی اور پرانے سلیب کے فوائد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ فیصلہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

نیپرا کے جاری کردہ اعلامیے کے تحت سبسڈی کی فراہمی حکومت کا مینڈیٹ ہے اوروزارت توانائی نے سبسڈی اصلاحاتی پروگرام وضع کیا تھا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کی ای سی سی نے سبسڈی اصلاحاتی پروگرام منظور کیا تھا اور نیپرا کی منظوری کے بعد تین مراحل میں لاگو کیا جائے گا پہلے مرحلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2021 کو ہو گیا تھا جس کے تحت سبسڈی میں کمی اور پرانے سلیب کے فوائد کو ختم کر رہے ہیں۔

بلوچستان میں پولیو سے انکاری افراد کی تعداد میں 57 فیصد کمی

جاری کردہ اعلامیے کے تحت غیر محفوظ صارفین کے اطلاق شدہ ٹیرف میں اضافہ ہو گا جب کہ محفوظ صارفین کے اطلاق شدہ ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے اگلے مرحلے کے دوسرے حصے کے اطلاق کے لیے بھی وزارت توانائی نیپرا کی منظوری لے گی۔

ہرجانہ کیس میں عمران خان پر حق جرح بحال کرنے کا تحریری فیصلہ

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مجوزہ اضافے کے نتیجے میں سبسڈی میں 20 ارب روپے کی کمی واقع ہو گی۔نیپرا کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ اتھارٹی درخواست کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

شاہ رخ ،بلال کے بعد ایک اور نوجوان ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بن گیا

Leave a reply