تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن

0
57

تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن
بجٹ 2022-23 کے لیے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے مابین ہونے والی اہم ملاقاتوں کے موقع پر پناہ نے اپیل کی ہے

پناہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دو غیر ضروری عوامل تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ کو یاد رکھیں،عوام کی صحت کو نقصان دینے اورھیلتھ برڈن میں اضافہ کرنے والے ان عوامل سے ملک کو 105ارب روپے کا ریونیو ملے گا،بیماریوں کے ساتھ حکومت کا ہیلتھ برڈن بھی کم ہوگا اور ریونیو میں اضافہ ہو گا جس سے، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی،

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن پناہ کے جنرل سیکرٹری و ڈائریکٹر آپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ روان سال کا بجٹ حکومت کے لیے مشکل اور اہم ثابت ہوگا، پناہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مابین آمدہ بجٹ کے لیے اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،جن میں بجٹ سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال ہورہا ہے،ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ عوامی نمائندہ ہونے کے ناطے بیماریوں میں اضافہ کی وجہ بننے والے دو غیر ضروری عوامل تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ پر سنجیدگی سے سوچے،ان پر ٹیکس میں اضافہ سے نہ صرف قومی خزانے کو سالانہ 105 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا،بلکہ ہیلتھ برڈن میں بھی نمایاں طور پر کمی واقع ہوگیاور بیماریاں بھی کم ہو گئی اس ریونیو سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد ملے گی تمباکو نوشی اور میٹھے مشروبات کا استعمال ہماری نوجوان نسل کو کم عمری سے ہی بیمار کر رہاہے، دل،موٹاپا ،ذیابیطس ،کینسر سمیت بہت سی خطرناک بیماریاں لاحق ہورہی ہیں، دنیا بھر سے ہونے والی ریسرچز نے ظاہر کیا کہ تمباکو نوشی اور میٹھے مشروبات کا استعمال بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہے،جن کی روک تھام کا ایک مؤثر ذریعہ ٹیکس میں اضافہ ہے۔

ثنا اللہ گھمن نے وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے اپیل کی کہ عوام کی صحت کو محفوظ بناناحکومت کا فرض ہے،پناہ حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی صحت اور ملک کی خوشحالی کی خاطر ہر طرح کے تعاون کے لیے حاضر ہے،تمباکو نوشی اور میٹھے مشروبات صحت کی علامت نہیں، بیماریوں کی ایک بڑی وجہ ہیں،حکومت ان پر ٹیکس میں اضافہ کرے ،تاکہ عوام کے صحت کے مسائل حل ہوں۔

چلغوزے سستے،پڑھا لکھا ایس ایچ او،تمباکو کی قیمت ،مردم شماری کیلئے فنڈ ،کابینہ کے فیصلے

تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

 تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

Leave a reply