fbpx

تباہی سرکار کے لئے خطرے کی گھنٹی بج چکی، شیری رحمان کا دعویٰ

تباہی سرکار کے لئے خطرے کی گھنٹی بج چکی، شیری رحمان کا دعویٰ
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام سے ووٹ کا حق چھیننا چاہتی ہے،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیاہے، آئندہ الیکشن میں ای وی ایم کے استعمال پر سب کو تحفظات ہیں،حکومت نے بنا مشاورت کے الیکشن قوانین میں ترمیم کا بل بلڈوز کیا ہے، الیکشن کمیشن ای وی ایم پر پہلے ہی اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہے،الیکشن قوانین میں اصلاحات مشاورت سے ممکن ہیں، بل بلڈوز کرنے سے نہیں، حکومت آئندہ انتخابات کو ابھی سے متنازع بنا رہی ہے،دھاندلی کے یہ نئے طریقے قابل مذمت ہیں،کیا حکومت اب خود انتخابات کرانا چاہتی ہے؟ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عجلت میں یہ ایسے قوانین لارہے ہیں جو ملک کے آئینی اداروں کو تصادم میں لارہے ہیں، ان سے ان کے ایم این ایز ایم پی ایز بھی نہیں سنبھالے جارہے اس لئے ایسے قوانین بلڈوز کر رہے، یہ الیکشن قوانین میں ایسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں جس سے الیکشن سسٹم اور جمہوری نظام کی دھجیاں اڑا دینگے،ہم اس کے راستے میں سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے،ہم کسی کے ووٹ کے حقوق کو سلب ہونے نہیں دینگے،پارلیمنٹ کے معیار، جمہوریت اور طریقہ کار کے بنیادی قواعد کو پامال کر کے 20 بل بلڈوز کئے گئے، کیا حکومت کو لگتا ہے کہ یہ قومی اسیمبلی کا آخری اجلاس ہے؟ ایک ایجنڈے میں کسی بھی مشاورت کے بغیر اتنے بل بلڈوز کئے؟ ‏ایسا لگتا ہے کہ اب تباہی سرکار کے لئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے،ان کی روزانہ کی بنیاد پر پارلیمنٹ کی بے توقیری نے ان کو بے نقاب کردیا ہے، قومی اسیمبلی میں ان کی مانگے تانگے کی اکثریت تاش کے پتوں کی طرح بکھر جائے گی، واضح طور پر یہ تباہی سرکار کے اختتام کا آغاز ہے

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

پیپلز پارٹی وفد نے کی الیکشن کمیشن میں حکومت کے اہم اقدام کی مخالفت

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.