ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد ہلاک ، 2 جوان شہید

راولپنڈی: ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور 2 جوان شہید ہوگئے۔

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ آپریشن کے دوران 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج میں اعلیٰ افسران کے تبادلے

آئی ایس پی آر کا کے مطابق دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 39 سالہ نائیک محمد عتیق سکنہ ضلع چکوال اور 36 سالہ نائیک رجب علی سکنہ ضلع اٹک بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد بھتہ خوری، فورسز اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں جبکہ جوانوں کی قربانیاں سیکیورٹی اداروں کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

سوئٹزرلینڈمیں سیاحوں کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ،متعدد افراد ہلاک

Comments are closed.