تنگوانی:دو مغوی بازیاب ورثاء خوشی سے نہال
تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ تنگوانی)دو مغوی بازیاب ورثاء میں خوشی کی لہر دوڑگئی
تفصیل کے مطابق تنگوانی شہر کے دو رہائشی مغوی منصور پٹھان اور غلام رسول بکھرانی بازیاب ہوکر اپنے گھروں میں پہنچ گئے ان دونوں مغویوں کو پانچ ماہ پہلےکندھ کوٹ شہر سے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا جو آج بازیاب ہوئے ہیں اور وہ اپنے گھر واپس آ گئے ہیں
دوسری طرف کشمور پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمور پولیس کو مسلسل تنگوانی، جمال اور دیرا سرکی کچے میں آپریشن کے بعد بڑی کامیابی مل گئی ہے
تقریباً دو ماہ قبل انڈس ہائی وے کندھکوٹ سے ہتھیاروں کے زور پے دو بندوں کو اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کے بعد کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن تنگوانی، جمال اور دیراسرکی کچے میں جاری تھا۔
کامیاب آپریشن کے نتیجے میں دو 02 مغویوں کو بازیاب کرالیا۔ بازیاب ہونے والے مغویوں میں غلام رسول بکھرانی اور منصور شاہ پٹھان شامل ہیں۔
کشمور پولیس نے ناکابندی بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دی دونوں جانب سے فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ،گھیرا تنگ ہونے پر ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے،
یاد رہے کے تمام مغویوں کی بازیابی کیلئے تھانہ تنگوانی، جمال، دیرا سرکی کی حدود میں آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں اور مورچوں کو آگ لگا کر مسمار کردیا گیا۔
مغویوں کی بازیابی پر ورثاءنے ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروھی کا شکریہ ادا کیا اور کشمور پولیس کی شاندار کامیابی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔