تنگوانی: سڑک پرحادثہ ایک نوجوان جاں بحق، 3 زخمی
تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ)تنگوانی کے قریب روڈ حادثہ ایک نوجوان ہلاک تین افراد زخمی۔ تینوں کی حالت تشویشناک۔
تفصیلات کے مطابق تنگواني پوليس تھانے کی حدود سے غوثپور لنکس روڈ پر زين شادی حال کے قریب کار اور بائیک میں حادثہ ہوا ہے، حادثات کے نتیجہ میں نوجوان برکت علی بھيو موقع پر فوت ہو گیا جبکہ ماجد علی بھيو،عابد علي بھيو اور مسرور نوناری شدید زخمی ہوئے ہیں،جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،حادثہ کی خبر ملتے ہی جاں بحق نوجوان کی ہلاکت پر گاؤں میں ماتم بچھ گئی ،جبکہ آخری اطلاعات آنے تک اس حادثہ کی تھانہ میں ابھی تک رپورٹ درج نہیں ہوئی ہے-