تنگوانی،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ)شادی ہال پر ڈاکوؤں کا حملہ، چوکیدار اغوا
تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب زین شادی ہال پر ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جہاں دس سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر کے شدید فائرنگ کی۔ ڈاکو شادی ہال کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی۔ واقعے کے بعد ڈاکو زین شادی ہال کے چوکیدار پنجاب سے تعلق رکھنے والے انصار علی کو اغوا کر کے فرار ہو گئے۔
تنگوانی تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید تحقیقات کر رہی ہے۔