تنگوانی، باغی ٹی وی(نامہ نگار منصور بلوچ ) انڑ پل تھانہ جمال کے حدود میں کندھ کوٹ یو مائیکرو فناس بینک عملے کو مبینہ اغوا کرنے کی کوشش
موبائل فون اور نقد رقم چھین لی گئی چیخ اور پکار کرنے پر ڈاکو فرار
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ یو مائیکرو فناس بینک کےعملے اصغر علی ڈاہانی ، انعام اللہ کوسو ،نصر اللہ بھلکانی،عبد الکریم گولوکے مطابق وہ اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ اچانک تنگوانی کے قریب انڑ پل تھانہ جمال کہ حدود میں ڈاکو ؤں نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی اور چیخ پکار کرنے پر ڈاکو فرار ہو گئے جب کہ ان کا سامان موبائل فون نقد رقم ان سے چھین لی گئی ہے
یاد رہے کہ ان چاروں ملازموں کو کچھ عرصہ پہلا کچے کے ڈاکو نے اغوا کر لیا تھا اور یہ لوگ بھنگا اداکرنے کے بعد بازیاب ہوئے تھے اور پھر اپنی ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ ان کے ساتھ دوبارہ یہ واقعہ پیش آیا.