fbpx

تنخواہ ڈبل لینی ہے تو کیا کرنا ہوگا، اعظم سواتی نے بڑا اعلان کردیا

وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ہم نے ریلوے کو کرپشن سے پاک کرنا ہے، کیرج فیکڑی میں چہرے کی شناخت کا عمل ہونا ایک مثبت اقدام ہے، پاکستان ریلوے کے مزدوراورآفسیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مفاد پرست طبقہ بلکل چھوٹے طبقے جیسا ہوتا ہے، گزشتہ دور حکومت میں تین سومزدورکی جگہ لاکھوں بھرتی ہوتے تھے، اب ہرافسرکی کارکردگی سامنے آۓ گی، جواچھا کام کرے گا اُس کی تنخواہ ڈبل کردی جائے گئی.

1.3 بلین کا نقصان ریلوے کو اٹھانا پڑا ہے، پاکستان ریلولے کے اندر ایک نائب قاصد بھی نہیں رکھوں گا، پاکستان ریلوے کا کبھی نقصان نہیں ہونے دوں گا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی منافع بخش ادارہ بن جاۓ گا، ٹیکنا لوجی کے بغیرمافیازکا خاتمہ نا مکمن ہے، میں ریلوے میں کسی کرپٹ افراد کو نہیں چھوڑوں گا، پاکستان ریلوے میں قبضہ گروپوں کونہیں چھوڑوں گا.

بعض منسڑبھی چورہیں، مزدورمیرے سرکا تاج ہیں، پاکستان ریلوے میں بد معاشی کونہیں چھوڑوں گا، میری ہرمکمن کوشش ہے کیرج فیکڑی کومنافع بخش کیا جاۓ، 230 نئی ٹرینیں لا رہے ہیں، پاکستان ریلوے کو چالیس سے پچاس ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، کسی بھی صورت بلیک میل نہیں ہوں گا، میں کبھی مزدروں پرسیاست نہیں کروں گا، سب سے پہلے کرپٹ افرد کا خاتمہ کرنا ہو گا.