باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے سرکاری خزانہ کو مال مفت سمجھ کر لٹانا اپنا شیوہ بنا لیا تھا، اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایک برس کے عرصے کے دوران مبینہ طور پر 62 کروڑ روپے سے زائد کے سیکرٹ فنڈز غیر قانونی طور پر دیئے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس جنکو مظفر آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں نااہل قرار دیا تھا ،پیسے کے بل بوتے پر وزیراعظم بنے تا ہم انہوں نے کرسی وزیراعظم پر بیٹھنے کے بعد سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال شروع کر دیا،انہوں نے وزیراعظم سیکرٹیریٹ سے 5 گنا زیادہ خرچ کر ڈالا ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سیکرٹریٹ کے لیے 75کروڑ روپے کا اضافی بجٹ نکالا جب کہ اس کے لیے منظور شدہ بجٹ 19کروڑ 99 لاکھ روپے تھا،
سیکرٹ سروسز فنڈ کی مد میں 60 کروڑ50 لاکھ اضافی نکالے گئے ،جب کہ اصل بجٹ صرف 2 کروڑ روپے مختص تھا۔معاملے پر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے نوٹس لے لیا اور محکمہ خزانہ سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے سیکرٹ فنڈز سے سات ماہ میں نکالے گئے 625 ملین روپے عمران خان کی عیاشیوں کے لئے استعمال ہوئے
اس میں زمان پارک بھیجے جانے والے کارکنان کی دیہاڑی، یوٹیوبرز کوریج، سوشل میڈیا مینجمنٹ اور کشمیر میں قائم پراپگنڈہ سیل جیسے فضول اور بے معنی کام شامل ہیں pic.twitter.com/fWMM1Rnabg— 𝘈𝘮𝘮𝘢𝘳 𝘒𝘩𝘢𝘯 𝘠𝘢𝘴𝘪𝘳 (@ammarkhanyasir) April 17, 2023
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عمار خان یاسر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے سیکرٹ فنڈز سے سات ماہ میں نکالے گئے 625 ملین روپے عمران خان کی عیاشیوں کے لئے استعمال ہوئے اس میں زمان پارک بھیجے جانے والے کارکنان کی دیہاڑی، یوٹیوبرز کوریج، سوشل میڈیا مینجمنٹ اور کشمیر میں قائم پراپگنڈہ سیل جیسے فضول اور بے معنی کام شامل ہیں
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں
،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،
تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج
تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج