سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کو اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ پیش کر دیا گیا
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظورکر لیا گیا، عدالت نے تنویر الیاس کو جیل بھجوا دیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری موجود تھی تا ہم تنویر الیاس کے حامی صحافیوں پر بھڑک اٹھے،گزشتہ رات کیے گئے گرفتار سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس صحافیوں پر غصہ نکالنے لگے. سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر تنویر الیاس، انکے ساتھیوں اور پولیس کی فوٹیج بنانے والے کیمرہ مینوں سے بدتمیزی کی گئی، تشدد کیا گیا اور موبائل فونز چھین لیے گئے، واقعہ پر اسلام آباد کی صحافی تنظیموں نے مذمت کی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے حامیوں کی جانب سے کچہری میں ڈیوٹی پر موجود صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی اور موبائل چھیننے کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام آباد پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقع میں ملوث تمام افراد کو فوری گرفتاری کرے
گزشتہ رات کیے گئے گرفتار سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس صحافیوں پر غصہ نکالنے لگے. سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر تنویر الیاس، انکے غنڈوں اور پولیس کی فوٹیج بنانے والے کیمرہ مینوں سے بدتمیزی، تشدد کیا اور موبائل فونز چھین لیے pic.twitter.com/juKLlrOsPI
— Hussain Ahmed Ch (@HussainAhmedCh8) May 20, 2024
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو گزشتہ شب اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا،سردار تنویر الیاس کو تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا، تنویر الیاس پر ایف آئی آر ڈپٹی سکیورٹی انچارج دی سینٹورس مال کرنل (ر) ٹیپو سلطان کی جانب سے درج کروائی گئی تھی، جس میں سردار تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان، رضوان اور دیگر نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ درج مقدمہ کے مطابق تنویر الیاس پر ساتھیوں سمیت اسلحہ کے زور پر زبردستی سینٹورس کے دفتر میں گھسنے کا الزام ہے،تنویر الیاس 20 سے 25 مسلح افراد کے ہمراہ زبردستی تالہ توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے،گارڈ کو شدید زدوکوب کیا اور زخمی کر دیا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار
تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج
تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج
،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
تنویر الیاس مشکل میں پھنس گئے،سیکرٹ فنڈز کا غیر قانونی استعمال، انکوائری شروع