مزید دیکھیں

مقبول

سعودی اتھارٹی کی مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

سعودی اتھارٹی نے مکہ مکرمہ کی حدود میں...

حج کوٹہ،سعودی حکومت سے درخواست کی ہے، وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان...

بھارت کا پاکستان مخالف پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بیانیہ بے نقاب

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے...

چاقوحملے کے بعد سیف علی خان نے خریدار ایک اور گھر

رواں برس چاقو حملے کا شکار ہونے والے معروف...

خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر جاری رکھیں گے۔وزیراعظم

23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں قوم کو اس اہم دن کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کا دن تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ دن 1940 میں قرارداد لاہور کے پیش ہونے کا دن ہے، جس نے مسلمانوں کی آزادی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا آغاز کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 23 مارچ 1940 کو برصغیر کی مسلم قیادت نے ایک آزاد وطن کے قیام کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا تھا۔ قائداعظم محمد علی جناح کی رہنمائی میں مسلمانوں نے ایک ایسی ریاست کا تصور پیش کیا جہاں وہ وقار اور آزادی کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ "پاکستان کا قیام ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں، استقامت اور جذبے کا نتیجہ تھا اور 14 اگست 1947 کو پاکستان نے ایک آزاد ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر اپنی جگہ بنائی۔”وزیراعظم نے پاکستان کی گزشتہ دہائیوں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان نے غیر معمولی ترقی کی ہے، اور ایک ابھرتی ہوئی قوم سے جوہری طاقت تک کا سفر طے کیا ہے۔ تاہم، ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر ابھی مکمل نہیں ہوا اور ہمیں مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ گزشتہ برس پاکستان کی معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے جرات مندانہ اصلاحات اور دانشمندانہ پالیسیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ افراط زر کی شرح میں کمی، سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری اور عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت جائزے اس بات کا غماز ہیں کہ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ آج ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی حفاظت میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے کہا کہ یوم پاکستان اس سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں آیا ہے، جو ہمیں قربانی، استقامت اور عزم کی قدروں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنے اتحاد، عزم اور محنت کے ساتھ ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔”ہمیں یقین ہے کہ کوئی بھی چیلنج ناقابل تسخیر نہیں، اور ہم اپنے وطن کو ترقی کے نئے راستوں پر گامزن کر سکتے ہیں، انشاء اللہ”،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan