تربیلا ڈیم،سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

0
39

تربیلا ڈیم،سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ ،تربیلا ڈیم متاثرین کا 60 سال بعد فیصلہ کر دیا

نامزد چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ دیا ، جسٹس عمر عطا بندیال نے واپڈا کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پالیسی کے مطابق تربیلا ڈیم متاثرین کو متبادل زمین نہیں ملی، 206 متاثرین کو دینے کے لیے کتنی زمین درکار ہے؟ ،وکیل واپڈا نے کہا کہ متاثرین کو دینے کے لیے 5000 ہزار ایکڑ زمین درکار ہے،

سپریم کورٹ نے کہا کہ پالیسی کے مطابق تربیلا ڈیم متاثرین کو متبادل زمین نہیں ملی سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ واپڈا راستہ نکالے اور متاثرین کی تلافی کرے،بھاشا ڈیم متاثرین کیساتھ بھی واپڈا نے معاملات طے کیے،

عدالت نے متاثرین کے کلیمز کے خلاف واپڈا کی اپیل واپس لینے پر خارج کردی عدالت نے متاثرین کو معاوضہ ،متبادل زمین کی ادائیگی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ،

قبل ازیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر شمیم آفریدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ براے تربیلا ڈیم کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر ثمینہ سعید کے عوامی اہمیت کے مسئلے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم کیلئے 82109 ایکٹر زمین ہری پور، مانسہرہ، صوابی اور صوبہ خیبرپختونخواہ کے قبائلی علاقوں اور پنجاب کے ڈسٹرکٹ اٹک سے حاصل کی گئی تھی۔ واپڈا ریکارڈ کے مطابق تمام ڈیم متاثرین کو ادائیگی کر دی گئی ہے۔واپڈا کے ذمہ کوئی واجب الاادا کیسز نہیں ہیں۔ متاثرین کیلئے 5 ٹاؤن تعمیر کیے گئے جس میں 13459 رہائشی اور کمرشل پلاٹ بھی دیئے گئے۔ اس کے علاوہ بے شمار متاثرین کو پنجاب اور سندھ کے زرعی علاقوں میں پلاٹ بھی دیئے گئے ہیں۔ جس پر سینیٹر ثمینہ سعید نے کہا کہ صرف 30 فیصد لوگوں کو معاوضہ دیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی نے سینیٹر سید محمد صابر شاہ کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جو واپڈا سے متاثرین کو ادائیگی کی فہرست اور باقی رہ جانے والے متاثرین کا جائزہ لے کر 2 ماہ میں رپورٹ تیار کرے گی۔ذیلی کمیٹی میں سینیٹر آغا شاہ زیب درانی اور سینیٹر رانا مقبول احمد کے علاوہ سینیٹر ثمینہ سعید خصوصی طور پر شرکت کریں گی۔

‏دیامیر بھاشا ڈیم کو میں نے ایٹمی پروگرام جتنا اہم منصوبہ قرار دیا اور محنت کر کے سی پیک میں شامل کروایا ، احسن اقبال

ڈیموں کے مخالفین پاکستان کے دشمن ہیں: سابق چیئرمین واپڈا انجینئر شمس الملک

ڈیم مخالف مہم بے نقاب ، ہم نے مقامی لوگوں کو ڈیم کے خلاف بھڑکایا، بھارتی جنرل کا اعتراف

سینیٹ اجلاس میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر بارے رپورٹ پیش ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج

سپریم کورٹ میں کالا باغ ڈیم کا تذکرہ،عدالت نے کیا دیئے ریمارکس؟

کالا باغ ڈیم ضروری،نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے ،چیئرمین ارسا

عدالت کیا کرے جو ڈیم بنا رہے ہیں وہی ان معاملات کو دیکھیں گے،سپریم کورٹ

بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

ڈیمزفنڈ، کتنی رقم جمع ہو چکی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے کوٹہ کے تحت بھرتیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش

ایک دو نہیں بلکہ کتنے ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے؟ وزیراعظم کا بڑا اعلان

Leave a reply