تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا جو حکومتی ارکان نے آج کیا ، شہباز شریف

تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا جو حکومتی ارکان نے آج کیا ، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن ) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم آج وزیر اعظم عمرا ن خان سے ایک کروڑ نوکریوں کے بارے جواب مانگ رہی ہے، ریاست مدینہ کا ذکر کرنے والے شرم کریں ،غریب آدمی روٹی کیلئےترس گیاہے،ایک کروڑنوکریوں کاوعدہ عمران خان نےکیاتھا،

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل ایوان میں میر ی تقریر کے دوران جان بوجھ کر حکومتی بینچز کی جانب سے ہلڑ بازی کی گئی، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہواکہ اپوزیشن بات کرے اور حکومت احتجاج کرے۔ سپیکر اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایوان کا تقدس آپ نے مجروح کرایا ہے اور آپ کا یہ جرم تاریخ کبھی نہیں معاف نہیں کرے گی ، آپ ہی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم پوچھ رہی ہےبجٹ میں ایک کروڑنوکریاں کہاں ہیں،آج تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے.کوئی پوسٹنگ اورٹرانسفرکرپشن کےبغیرنہیں ہوتی،بےروزگاری تاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہےاگرہم نےاضافی بجلی بنائی توپھرلوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نےبجلی کےکارخانےلگاکرلوڈشیڈنگ کوختم کردیاتھا.حکومت کہتی ہےہم نےمہنگی بجلی خریدی،ہم نےبجلی کےسستےترین منصوبےشروع کیے،ن لیگ نےبجلی بنائی اورپی ٹی آئی نےقوم پرگرائی،کیسی ترقی ہےکوروناکا 1200ارب کاپیکج کرپشن کاشکارہوچکا.

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیاکےممالک اربوں ڈالرکی ویکسین خریدرہےہیں.ہمارےحکمران بےحسی کی تصویربنےبیٹھےہیں،ڈینگی کےدوران ہم نےسری لنکاکےماہرین کی مددلی،ن لیگ کی حکومت نےڈینگی کےدوران دن رات کام کیا،سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کامفت علاج کرایا،

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر گندم وافر مقدار میں ہےتو آٹے کی قیمت کیوں بڑھی، اگر گنا بہت پیدا ہوا تو چینی 100 روپے سے اوپر کیسے چلی گئی،.بتایا جائے چینی برآمد کرنے کی کیا ضرورت تھی،

شہباز شریف تقریر کرنے آئے تو حکومتی ارکان نے ایسی حرکت کی کہ سب ہوئے حیران

Comments are closed.