کرونا کے سلسلے میں‌ ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کا مقصد کیا ہے ، اسد عمر نے واضح‌کردیا

0
28

کرونا کے سلسلے میں‌ ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کا مقصد کیا ہے ، اسد عمر نے واضح‌کردیا

باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی ) میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا وباء کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔پیر کو اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریز کی جانب سے ملک بھر میں ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کی تازہ ترین صورت حال،آکسیجن کی ضرورت کا تخمینہ،وباء کے اعدادوشمار کا جائزہ ،ریسورس منیجمنٹ سسٹم کی تازہ ترین صورت حال اور پاک نگہبان ایپ سے متعلق فراہم کی گئی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا کہ ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کا مقصد بڑی آبادی پر پابندی لگا نے کی بجائے زیادہ سے زیادہ کورونا سے متاثرہ کیسز کو الگ کر نا تھا۔انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں ماسک پہننے پر زیادہ سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 549لاک ڈاؤن کئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ میں کوئی انتظامی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے اجلاس میں بتایا کہ لاہور شہر میں گزشتہ چند روز کے دوران کورونا کے بڑی تعداد میں مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی وسیع علاقے میں کورونا کے نئے ہاٹ سپاٹ سامنے آ نے کے تناظر میں مستقبل کی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔

چیف سیکرٹری سندھ نے این سی او سی کو بتایا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں رہائش پذیر کاروباری اداروں کے ملازمین کی غیر حاضری پر ان کے خلاف کارروائی سے روکنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے مزید متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق توسیع کی تجویز سے بھی آ گاہ کیا۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے اجلاس میں بتایا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے لئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہےمنصوبہ کے تحت صرف ایک فرد کو ضروری خریداری کے لئے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہو گی۔ چیف سیکرٹری آ زاد جموں و کشمیر نے بتایا کہ 4اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن لگایاگیاہے ۔چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ مقامی سطح پر اختیارات دیئے گئے جہاں ڈپٹی کمشنر ز نے متعلقہ اضلاع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے۔انہوں نے بتایا کہ کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے۔کل 1288کیسز میں سے 865متاثرہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جو کہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔

Leave a reply