طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار

0
25

طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل کا کہنا ہے کہ والد کے اکاؤنٹس سیل ہونے اور اربوں روپے اکاؤنٹس میں ہونے سے متعلق چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں ۔ جبکہ اس حوالے سے صحافی ملک رمضان اسراء نے لکھا کہ؛ "مولانا طارق جمیل صاحب کی بہت ساری باتوں سے مجھے شدید ترین اختلاف ہے مگر ان کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلانا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ اور ہر دولت مند شخص بدعنوان نہیں ہوتا ہے لہذا اگر آپ نے کسی کی بدعنوانی کو بے نقاب کرنا ہے تو پہلے ثبوت جمع کریں۔”

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر طارق جمیل سے متعلق 49 ارب چھپانے کے الزام میں ان کے اکاؤنٹس منجمد ہونے کی افواہیں سامنے آئی تھیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مولانا طارق جمیل سے آمدن اور اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ تھا ایف آئی اے نے مولانا طارق جمیل کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرلیے ہیں جس پر اب ان کے صاحبزادے یوسف جمیل کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری


ٹوئٹر پر جاری پیغام میں یوسف جمیل نے لکھا کہ کل سے مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹس سیل ہونے کی خبریں سوشل پر گردش کر رہی ہیں اور کہا گیا کہ ان اکاؤنٹس میں اربوں روپے ہیں، اس خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے، خدارا کسی کے بارے میں جھوٹی خبر پھیلانا بھی برا عمل ہے۔ واضح رہے کہ یوسف جمیل کی ٹوئٹ کو مولانا طارق جمیل کے آفیشیل انسٹاگرام پیچ کی اسٹوری پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔

Leave a reply