سابق ایڈوائزر میوزک سوسائٹی جی سی یو طارق سلمان خان فارانی انتقال کر گئے

0
28

سابق ایڈوائزر میوزک سوسائٹی جی سی یو طارق سلمان خان فارانی انتقال کر گئے-

باغی ٹی وی : سابق ایڈوائزرمیوزک سوسائٹی جی سی یو طارق سلمان خان فارانی انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ مسجد علی مرتضیٰ سمنہ آباد میں ادا کی جائے گی-

انہوں نے جی سی یونیورسٹی کے لئے بہترین خدمات پیش کیں اور میوزک کے نامور استادوں میں شمار ہوتے تھے انہوں نے پاکستان میوزک انڈسٹری کو بے مثال گلوکار دیئے جن میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر ، گلوکار شفقت امانت علی اور گلوکار و سماجی کارکن جواد احمد اور نجم شیراز جیسے بڑے گلوکار شامل ہیں-

یہ پاکستان میوزک کا ایک بڑا نام تھے اور ساتھ ہی جی سی سوسائٹی گورنمنٹ کے سربراہ بھی تھے اور طارق سلمان خان جی سی یونیورسٹی کے پہلے انسان تھے جنہوں نے لائف ٹائم اچیومنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ جی سی کی پوری تاریخ میں ان کے علاوہ کسی کو بھی مذکورہ ایوارڈ سے نہیں نوازا گیا-

اس عظیم انسان کی وفات پر موسیقار برادری اور معروف شخصیات کی جانب سے افسوس اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے-

شفقت امانت علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر طارق سلمان خان فارانی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا –

Leave a reply