ترجیح ہے کہ امریکہ ویورپ کے لئے پی آئی اے کی فلائٹس بحال ہوں،خواجہ سعد رفیق

0
41

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے تعمیر شدہ مرکزی رن وے کی افتتاحی تقریب ہوئی

وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق تقریب میں شریک ہوئے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے اپنے ہی لوگوں کو نوازا، سکھر اور ڈیرہ اسماعیل خا ن ائیرپورٹ کوعالمی معیارکا بنایا جارہا ہے پی آئی اے میں بہتری کی گنجائش موجود ہے،جو کام نہیں کریگا اس کی ادارے میں کوئی گنجائش نہیں ہے،پہلی ترجیح ہے کہ امریکہ اوریورپ کے لیے پی آئی اے کی فلائٹس بحال ہوں ،کوئی ملک کام کرنا چاہتا ہے تو ہمارے ساتھ تجارت کرے لاہور کا رن وے آج سے آپریشنل ہوگا لاہور ایئرپورٹ پر آئندہ پانچ سال میں پانچ ارب کی انویسمنٹ آئے گی۔

نئے رن وے کھولنے سے متعلق تمام ملکی اورغیر ملکی ایئرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ،نئے رن وے کھولنے سے متعلق سی اے اے نے نوٹم بھی جاری کردیا ،جس کے مطابق سیکنڈری رن وے بھی مرکزی کے متوازی کام کرتا رہے گا ، نئے تعمیر ہونے والے رن وے پر جمبو طیارے لینڈ کرسکیں گے ،

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

Leave a reply