ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کر دی

0
37

ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کر دی-

باغی ٹی وی : خبریں سامنے آئیں تھیں کہ ‏ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور سیکرٹری پارلیمانی امور عنایت اللہ لک کو معطل کر دیا ہے –

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی،پرویزالٰہی مقدمہ درج کرانےتھانے پہنچ گئے

چیف سیکیورٹی افسر اکبر ناصر بھی معطل ہونے والوں میں شامل ہیں ذرائع کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے تینوں افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں تعاون نہ کرنے پر ہٹایا ہے-

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تینوں افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر ڈائریکٹر جنرل قانون سازی رائے ممتاز کی تقرری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد خان بھٹی نے گزشتہ روز ایوان میں سیکیورٹی بھیجنے میں پس و پیش پر سردار اکبر ناصر کو گالیاں دیں، ایوان کے اندر 84 کانسٹیبلوں کی ذمہ داریوں کا بھی تعین کیا جائے گا انہیں دو ہفتے قبل ہی یونیفارم مہیا کی گئی تھی۔

تاہم اب ترجمان پنجاب اسمبلی نے افسران کی معطلی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران کی معطلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں چاروں افسران گریڈ 20 اور زائد کے افسران ہیں گریڈ 20 اور اس سے اعلیٰ گریڈ کے افسران کی مجاز اتھارٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی ہیں،گریڈ 20 کے افسران کیخلاف کارروائی بھی اسپیکر ہی کر سکتے ہیں-

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراؤ کیا۔ ان کو لوٹے اور تھپڑ مارے، ان کے بال نوچے تھے جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران پی ٹی آئی کے نامزد امیداوار پرویز الہٰی زخمی ہوئے تھے-

اگلی عدم اعتماد کب اور کس کیخلاف؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی پر نجی سیکیورٹی گارڈز ایوان میں لانے کا الزام لگا یا ن لیگ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پرویز الہٰی نجی سیکیورٹی گارڈز ایوان میں لے کر آئے، ان کی گارڈز کو بلانے کی ویڈیو ہمارے پاس ہے پرویز الہٰی نے نجی سیکیورٹی گارڈز اور اسمبلی سیکیورٹی سے اراکین پر حملہ کروایا چوہدری پرویز الہٰی کے سیکیورٹی گارڈز کے حملے کے باعث ایوان میں بدمزگی ہوئی۔

اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے خود پر حملے کی روداد سنائی انہوں نے بتایا تھا کہ میں اُس طرف یہ کہنے گیا کہ ایسا نہ کریں، وہاں پر ن لیگی رہنما رانا مشہود کچھ لوگوں کو لے کر آگیا اس دوران خواجہ سعد رفیق کے بھائی سلمان رفیق سیدھے آئے اور مجھے پیچھے سے پکڑ کر نیچے گرادیا جب نیچے گرا تو پھر میں بے ہوش ہوا پھر نہیں معلوم کیا ہوا۔

دیامر بھاشا ڈیم نواز شریف کے دور میں شروع کیا گیا،وزیراعظم کا دورہ

Leave a reply