تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے "تارک” کا 14 سال بعد ڈرامے سے علیحدگی کا فیصلہ

0
42

بھارتی مشہورڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار نے 14 سال بعد ڈرامہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : برصغیر میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا بھارتی مزاحیہ ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں تارک مہتا کا کردار نبھانے والے سلیش لودھا نے 14 سال بعد کاسٹ کو خیر باد کہہ دیا سلیش لودھا گزشتہ ایک ماہ سے ڈرامے کےلیے بھی نہیں آرہے اور ان کا واپسی کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالےسےبتایا گیا کہ سلیش لودھا نے اس مقبول ڈرامے کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے اداکار نے اپنے کنٹریکٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے محسوس کیا ہے کہ انہیں جو تاریخیں دی گئیں ان کو ڈرامے کے لیے درست طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کنٹریکٹ کی شرائط کے باعث اداکار کہیں اور کام نہیں کرسکتے اور اسی وجہ سے وہ چھوٹی اسکرین کے چند بڑے پراجیکٹس کو انکار بھی کرچکے ہیں۔

مسلم مخالف بھارتی فلم’دی کشمیر فائلز‘ پر سنگاپور میں پابندی عائد

رپورٹ کے مطابق ڈرامے کے پروڈکشن ہاؤس نیلا ٹیلی فلم کی جانب سے سلیش لودھا کو کام جاری رکھنے کے لیے رضامند کرنے کی پوری کوشش کی گئی مگر اداکار اسے چھوڑنے کا ذہن بنا چکے تھے-

واضح رہے کہ ڈرامے سے علیحدگی سے متعلق خبروں کی تصدیق تاحال سلیش لودھا نے نہیں کی ہے۔

خیال رہےکہ سلیش لودھا سےقبل ڈرامے کےمتعدد مرکزی کردار اسکرین سے غائب ہوچکے ہیں جن میں ڈرامے کے آغاز سے ٹپو کا کردار نبھانے والے بھاویا گاندو،دیشا وکانی(دیا)،نہا مہتا(انجلی)، گروچرن سنگھ (سودھی) اورسونو کا کردار نبھانے والی نیدھی بھانوشالی اور جھیل مہتا بھی شامل ہیں۔

پاکستان میں پابندی کا شکار فلم "جاوید اقبال” نے برطانیہ میں دو ایوارڈز اپنے نام کر لئے

Leave a reply