حکومت کی جانب سے تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

0
19

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کالام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے دوران پر امن کارکنوں پر بدترین تشدد کیا،

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کی جانب سے تشدد کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے، کارکنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ امپورٹڈ حکومت کے تشدد کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف شہید کارکنوں کے قتل کا مقدمہ درج ہوگا،رانا ثنا اللہ نے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے، رانا ثنا اللہ کے قلم میں جتنا زور ہے میرے خلاف استعمال کرے، امپورٹڈ حکومت جتنا بھی تشدد کرے ہم حقیقی آزادی کی جنگ سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہمارے لیڈر عمران خان دوبارہ کال دیں گے تو اسے زیادہ تعداد میں عوام نکلے گی،ہمارے پر امن کارکنوں پر جو تشدد ہوا اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی یہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ یہ وسائل چوری کرکے بیرون ملک اپنے اثاثے بنائیں، امپورٹڈ وزیر اعظم نیب کو مطلوب ہے اور آدھے سے زیادہ کابینہ ضمانت پر ہے، کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ علاقے کی ترقی و خوشحالی میں سنگ میل ثابت ہوگا، منصوبہ 36 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا،

قبل ازیں وزیر اعلی محمود خان نے دورہ کالام کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا وزیر اعلی نے 4 ارب روپے کی لاگت 88 میگاواٹ کالام گبرال ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے رہائشی کالونی اور 2.8 ارب روپے کی تخمینہ لاگت شاہی کرکٹ اسٹیڈیم کالام کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وزیر اعلی نے سکولوں کو شمسی توانائی کی فراہمی کے منصوبے کی تکمیل کا افتتاح کیا۔منصوبے کے تحت صوبے میں 8000 سکولوں کو شمسی توانائی فراہم کی گئی ہے۔ منصوبے پر ساڑھے چار ارب روپے لاگت آئی ہے۔ وزیراعلی نے مساجد کو شمسی توانائی فراہم کرنے کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ منصوبے کے تحت صوبے میں 4000 مساجد کو شمسی توانائی فراہم کی گئی ہے منصوبے پر ڈھائی ارب روپے لاگت آئی ہے۔ وزیر اعلی نے انجینئرنگ یونیورسٹی کالام کیمپس کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلی نے کالام میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے متعدد منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

Leave a reply