تاثر ہے کہ سندھ کو کمزرو کرنے کیلئے وفاق افسران فراہم نہیں کر رہا،سپریم کورٹ

0
37

تاثر ہے کہ سندھ کو کمزرو کرنے کیلئے وفاق افسران فراہم نہیں کر رہا،سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس افسران کی صوبوں میں تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر 25 فیصد کوٹہ ہے تو ہر صوبے کیلئے افسران کی تعداد مقرر کر دیں،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے روٹیشن پالیسی اور صوبوں سے مشاورت پر معاونت طلب کر لی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئندہ ہفتے دوسرا بینچ کیس سنے گا،تاثر ہے کہ سندھ کو کمزرو کرنے کیلئے وفاق افسران فراہم نہیں کر رہا،

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں کوئی قانونی معاملہ نہیں ہے،جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ افسران کے تبادلے روٹیشن پالیسی کے مطابق ہوتے ہیں روٹیشن پالیسی کو عدالت میں چیلنج ہی نہیں کیا گیا،ایک افسر 5 سال کیلئے تعینات ہوا،مدت پوری ہونے کے بعد تبادلے کیلئے صوبے سے مشاورت کی کیا ضرورت ہے،عدالت نے کہا کہ ایسا بھی نہ ہو کہ روٹیشن پالیسی کی آڑ میں وفاق بغیر مشاورت افسران کو صوبے سے نکال لے،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ڈی ایم جی افسران کا پنجاب سے زیادہ ہونا سمجھ سے باہر ہے،وکیل فیڈرل پبلک سروس نے کہا کہ صوبائی افسران پر یہ کیس کا اثرانداز ہوگا ہمیں بھی سنا جائے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ اس کیس میں فریق ہی نہیں اور یہ کیس آپ پر اثرانداز نہیں ہوگا،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ سندھ حکومت کی درخواست 184/3 کے زمرے میں کیسے آتی ہے؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان تنازعہ عدالت آسکتا ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ صرف قانونی تنازعہ عدالت آسکتا ہے، افسران کی کمی انتظامی مسئلہ ہے، عدالت کیا کرے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ سی ایس پی افسران تعینات ہیں،صوبائی حکومت نے اپنے 75 فیصد کوٹہ کے افسران بھی مکمل تعینات نہیں کیے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ افسران کا تبادلہ ہونا تو مشاورت سے ہی چاہیے یکطرفہ تعیناتیاں اور تبادلے نہیں ہونے چاہیں،

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی

ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

Leave a reply