تاوان کی ادائیگی یا کچھ اور،ڈیفنس سے اغوا دعا منگی گھر پہنچ گئی

0
23

تاوان کی ادائیگی یا کچھ اور،ڈیفنس سے اغوا دعا منگی گھر پہنچ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کی گئی دعا منگی گھر پہنچ گئی، دعا منگی کو ایک ہفتہ قبل ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔ رہائی کے بدلے تاوان بھی ادا کرنے کی اطلاعات ہیں۔

اہلخانہ نے دعا منگی کے حوالے سے بات کرنے سے گریز کر دیا۔دعا منگی گزشتہ شب گھر پہنچی اور خیریت سے ہے،دعا منگی کو ایک ہفتہ قبل کار سوار افراد نے ڈیفنس کےعلاقے خیابان بخاری سے اغوا کیاتھا.. 19 سالہ دعا منگی 6 دن بعد گھر پہنچی،

یاد رہے کہ ڈیفنس میں گزشتہ ہفتے کار سوار ملزمان نے نوجوان حارث کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور ان کے ساتھ موجود دوست دعا منگی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے تھے۔ دعا منگی کی بازیابی کے لیے کلفٹن میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میں متعدد افراد نے شرکت کی تھی۔

تین تلوار پر کیے گئے مظاہرے میں دعا کے اہل خانہ، تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی، ایم کیو ایم تنظیمی بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار اور سماجی رہنما جبران ناصر سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔ احتجاجی مظاہرے میں شریک دعا کی بہن لیلیٰ منگی کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سے گھر والے صدمے کی کیفیت میں ہیں، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کی بہن کو جلد ازجلد بازیاب کرایا جائے-

دعامنگی کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ صدر، وزیر اعظم، یا وزیر اعلی کی ہمدردی نہیں چاہیئے، دعا کی بحفاظت واپسی چاہتے ہیں،دوسری جانب سندھ کے وزیراطلاعات سعیدغنی نے کہاکہ ڈیفنس جیسے علاقے میں دعا کا اغوا تشویش ناک ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل واٹس ایپ کے ذریعے اہلخانہ سے رابطہ کیاگیا تھا اور تاوان بھی مانگا گیا تھا، وائس میسجز بھی تھے ۔ رپورٹ کے مطابق دعا منگی کے اغوا 11 مئی کو اغوا ہونیوالی بسمہ سے مماثلت رکھتا ہے ، دونوں واقعات میں تین چار لوگ تھے اور گاڑی ہی استعمال کی گئی۔

Leave a reply