طویل انتظار کے بعد اورنج ٹرین کا آج باقائدہ افتتاح‌

0
33

طویل انتظار کے بعد اورنج ٹرین کا آج باقائدہ افتتاح‌

باغی ٹی وی : لاہور میں طویل انتظار کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج اورنج ٹرین کا افتتاح کریں گے، زندہ دلان کیلئے کل سے کھولنے کا پلان ہے۔ تقریب سے عاصم سلیم باجوہ بھی خطاب کریں گے۔

27 کلومیٹر ٹریک پر 26 اسٹیشنز بنائے گئے ۔ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ٹرین چلے گی، کرایہ 40 روپے مقرر 24 ایلی ویٹیڈ ،2 انڈر گراؤنڈ اسٹیشن بنائے گئے۔ ٹرین صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک چلے گی۔

منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔ اورنج ٹرین کے 11 تاریخی مقامات پر 16 ماہ تک تعمیراتی کام بند رہا

اورنج ٹرین کا افتتاح کب؟ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے بڑا اعلان کر دیا


قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے 25اکتوبر کو اورنج لائن ٹرین چلانے کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تمام متعلقہ اداروں کو آپریشن انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی،پنجاب کابینہ نے بھی وزیراعلی ٰ عثمان بزدار کے فیصلے کی تائید کردی

اورنج لائن ٹرین کاکرایہ 40 روپےمقرر:جلد افتتاح کردیا جائے گا


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں کابینہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے 50 روپے کرایہ مقرر کرنے کی تجویز دی تاہم وزیر اعلیٰ نے ٹرین کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے لاہور کے شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

Leave a reply