تمباکوکی صنعت کی دو کمپنیاں 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری کررہی ہیں،خواجہ آصف

قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس ملک میں ہزاروں ارب روپے کی چوری آمدن میں ہو بجٹ کہاں سے پیش ہو گا۔ ہمیں اس ٹیکس چوری کا مستقل حل تلاش کرنا ہو گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایسی یونیورسٹیاں ہیں جن کے وائس چانسلرز ریٹائرڈ ہونے کے باوجود اسٹے لے کر بیٹھے ہیں۔ ان جامعات کے وائس چانسلرز ارب پتی بن گئے ہیں۔ عدلیہ اس سارے جرم میں ملوث ہے۔ 2000 سے ذیادہ ایف بی آر کے کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ 70 فیصد آبادی تین وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی۔ اس ملک کی اشرافیہ کیا کیا گل نہیں کھلا رہی امیر آدمی کے لئے کوئی قانون قاعدہ نہیں ہے۔عام آدمی جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ اس ملک کا ایک ایک بال قرضوں میں جکڑا ہے۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، کوئی پوچھنے والا موجود نہیں ہے۔
تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد
ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے
تمباکو نوشی کسی بھی شکل میں ہو، صحت کے لئے مضر ہے،
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری آمدن کا ذریعہ محصولات ہیں۔ رئیل اسٹیٹ میں 500 ارب کی ٹیکس چوری کی جاتی ہے،190 کی ڈکیتی میں ملک ریاض بھی شامل ہے، آپ اس کا نام کسی چینل پر نہیں لے سکتے۔ تمباکو کی صنعت کی دو کمپنیاں 240 ارب روپے کی ٹیکس چوری کر رہی ہیں،یہ مافیا اب پارلیمنٹ میں موجود ہے، یہ ممبران اسمبلی ہیں۔ اس سال کا بجٹ موجودہ حالات میں ریلیف دینے کی کوشش ہے یہ کیسی سازش ہے کہ ہر پتھر کے نیچے سے عمران کے سہولت کار نمودار ہوتے ،
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک شخص چند ہزار آدمیوں کو لے کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرتا ہے۔نو مئی کو یہاں بغاوت ہوئی۔ ایک شخص نے اقتدار چھن جانے پر ریاست کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔ جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہاؤس کے باہر تمہارے اپنے وزراء کھڑے تھے۔ کرنل شیر خان کی بھارت نے عزت کی، آپ نے اس کی یادگار کی توہین کی۔ 9 مئی کو پاکستان کے خلاف کتنی شدید نفرت کا اظہار کیا گیا۔ قوم کی ملکیت دفاعی اثاثوں پر حملہ کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو زرمبادلہ مشرق وسطیٰ کے محنت کش بھیجتے ہیں۔ جو باتیں کرتے ہیں وہ یہاں آ کر اپنی جائیدادیں بیچ کر واپس چلے جاتے ہیں۔ یورپ میں جو رہتے ہیں وہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ ان لوگوں نے پاکستان آنا ہی نہیں ہے، غریب مزدوروں نے پاکستان آنا ہے۔کسی نے سابق وزیر اعظم کی محبت میں زرمبادلہ بھیجنا کم نہیں کیا۔