fbpx

ٹیکس گزاروں کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایت، چئیرمین ایف بی آر

وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پرایف بی آرہیڈکوارٹرمیں ہرماہ تسلسل سے کی جانے والی ای کچہری کا انعقاد کیا گیا ہے، اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد نے ای کچہری کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سنی ہیں، ٹیکس گزاروں نے کال کرکے براہ راست نئے چیئرمین ایف بی آرکو مسائل سے آگاہ کیا ہے.
چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے فوری حل کے لئے ایف بی آر ہرممکن اقدامات اٹھا رہا ہے، شکایات کے تدارک کے لئے فوری احکامات جاری کئے اورٹیکس گزاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیرمقدم کیا اوریقین دہانی کرائی کہ ان کی تجاویز پرسنجیدگی سے غورکیا جائے گا، کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں اپنے قریبی ریجنل ٹیکس دفتراور کسٹمز کولیکٹوریٹ سے رجوع کریں۔
چئیرمین ایف بی آر نے سختی سے تمام فیلڈ دفاترکو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو فوری طورپرحل کیا جائے ۔