ٹیکس کے نفاذ کے بعد شوگر ملز کاٹیکس دو گنا بڑھ گیا، شہزاد اکبر

0
53

مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل تفتیش کے بغیر مکمل نہیں ہوتا،

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ تفتیش کے بغیر کسی چیز کی خرابی کا پتہ نہیں چلایا جا سکتا ،شوگر انکوائری کمیشن کی تحقیقات میں انکشافات ہوئے،ماہرین کے ذریعے انکوائریز کی گئیں،شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں کارروائی کی گئی ، ماضی میں متعدد انکوائریز کو پبلک نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی حکومت نے ہر معاملے پر انکوائری کرائی حکومت نے چینی بحران پر بھی شفاف انکوائری کرائی،شوگر ملزآڈٹ کے نتیجے میں 619 ارب روپے کی ٹیکس چوری سامنے آئی 89 ملزکا آڈٹ مکمل کرکے ٹیکس کا نفاذ کردیا گیا،89ملز میں بعض ایسی ہیں جن کے آڈٹ نہیں ہوئے ،ٹیکس کے نفاذ کے بعد شوگر ملز کاٹیکس دو گنا بڑھ گیا،گزشتہ سال شوگر ملز ٹیکس کی مد میں دگنا اضافہ ہوا،کچھ شوگرملزمالکان نےعدالت سے اسٹے لیا ہوا ہے،

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ چینی کی بلیک مارکیٹنگ سے ٹیکس کانقصان ہوتاہے ،ماضی میں جوریٹ حکومت مقرر کرتی تھی وہ کسانوں کونہیں ملتا تھا،ماضی میں گنےکے کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ نہیں ملتا تھا، نئی قانون سازی میں سٹے بازی کوغیرقانونی قراردیا گیا ہے،ایف بی آر ایک نظام لا رہا ہے جس سے شوگر ملز کی انکوائری ہو گی۔ اس نظام کو نافذ کرنے کے لیے بہت سی رکاوٹیں لائی گیئں،

@MumtaazAwan

جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے‌ حوالہ سے درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تحریری فیصلہ جاری

شوگر مافیا کے سامنے بے بس تھے،رمضان میں چینی کی قیمتیں کتنی بڑھائی جا رہی تھیں؟ شہزاد اکبر

وکلا پڑھے بغیر ہر چیز کو چیلنج کر دیتے ہیں، رمضان شوگر مل کیس میں عدالت کے ریمارکس

واضح رہے کہ گزشتہ روز فارمرز کو گنے کی خریداری پر عدم ادائیگی کے الزام میں دو شوگر ملز مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق چنار شوگر ملز فیصل آباد، شکر گنج شوگر ملز جھنگ اور پسرور شوگر ملز گوجرانوالہ کے مالکان اور انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں چیف سیکرٹری نے بتایا کہ چنار شوگر ملز کے مالک جاوید احمد کیانی، شکر گنج شوگر ملز کے مالک پرویز احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ شکر گنج شوگر ملز کے جنرل منیجر کین منظور حسین ملک، جنرل منیجر ایڈمن حسین ملک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پسرور شوگر ملز کے مالکان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا چینی کی مقررہ سے زائد قیمت پر فروخت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ شوگر ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے گنے کی کرشنگ متاثر ہونے کا خدشہ ہےملیں نومبر کے تیسرے اور چوتھے ہفتہ کے دوران کرشنگ شروع کریں گی۔

Leave a reply